3 اپریل، 2014

مضامین ہائے غلط

میرا بلاگ کافی عرصہ سے خاموش ہے۔
لیکن  وجہ یہ کہ کچھ عرصہ سے دماغ میں لکھنے کے لیے جو بھی خیال اترتے ہیں، وہ عموماً  اسلامی بھائیوں  کے اندرونی معاملات سے متعلق ھوتے ہیں۔
کئی دفعہ لکھے۔ 
لیکن پھر یہ سوچ کر ہر دفعہ حذف کردیے کہ کیا فائدہ ایسے دماغی فتور کا، جس  کی وجہ سے  جان سے پیارے ، ہر آنکھ کے تارے، میرے ہر معاملے میں دخیل ، مگر کافی زود رنج اسلامی بھائی خفا ھو جائیں۔
بری بات کرنے سے بہتر ہے کہ خاموش رہا جائے۔
پاکستان زندہ باد۔
صرف پاکستان زندہ باد۔

وضاحت: اسلامی بھائی کو برادر اسلامی پڑھا جائے۔  

7 تبصرے:

  1. یہ کیا بات ہوئی ؟؟؟
    یقیناً ایسا نہیں لکھنا چاہئیے کہ کسی کی دل آزاری ہو اور اسلامی بھائی خفا ھو ں۔۔ لیکن ضروری تو نہیں ہے کہ ایسا لکھا جائے۔۔۔
    میری ذاتی رائے تو یہ ہے کہ آپکو رب نے ایک اچّھا ذہن دیا ہے اس لیے آپکو ضرور لکھنا چاہئیے ۔۔ "آپکو اپنا حّصہ ضرور ڈالنا چاہئیے" ۔۔ شاید کہ آپکی بات میرے دل میں اُتر جائے ۔۔۔میں بہتر سمت میں سوچنے لگوں ۔۔ یا پھر کم سے کم جو آپکی طرح سوچتا ہو ۔۔ اُسی کو ہمت مل جائے گی کہ اور بھی اس طور پر سوچتے ہیں۔۔۔
    اب اجازت دیں۔۔ پڑھنے کا شُکریہ ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. لکھنا یا نہ لکھنا ۔ فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔ میں چونکہ کم پڑھا لکھا ہوں اس لئے کچھ پڑھنے اور سمجھنے کی اپنی سی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔ اسی سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلامی بھائی کیا ہوتے ہیں ؟ پہلے ہی بہت مخمصے ہیں جو حل کرنے ہیں ۔ اسلام پسند ۔ لبرل اسلام ۔ اسلامی انتہاء پسند ۔ روشن خیال وغیرہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھائی ہم تو دن میں 2 بار آپ کا بلاگ چیک کرتے ہیں کہ شاید آپ نے آج کچھ لکھا ہو. ماشاللہ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں اپنے پڑھنے والوں کے ہی لیے یہ کام جاری رکھیں.

    جواب دیںحذف کریں
  4. جوابی دلائل سے یا مخالفت سے نہیں گھبرانا چائے ورنہ آدمی یہ عبارت لکھتا پایا جاتا ہے۔
    " درج بالا خیالات سے اختلاف/اتفاق کرنا ہر پڑھنے والے کا حق ہے "

    اب اجازت دیں پڑھنے کا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  5. اتنی جلدی گھبرا گئے صاحب۔۔۔ ابھی تو آپ کو کئی فتوے لگنے باقی ہیں۔۔۔ لکھیں تاکہ آپ بھی ہم جیسے جاہل کہلائے جائیں۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. شاھین اگر کار آشیاں بندی میں بزی نہ رہے تو کافی ذلیل ھوتا ہے۔

      حذف کریں
  6. عجیب سی بات کی آپ نے نا لکھنے والی.....
    جس کو لکھنا آتا ہو وہ اپنے خیالات اور قلم کو روک ہی نہین پاتا پھر آپ کے ساتھ ایسا کیا سانحہ ہوا ( معذرت کے ساتھ)

    جواب دیںحذف کریں