مختلف لوگوں کی زندگی میں آنے والے حالات یکساں نہیں ھوتے۔
کچھ لوگوں کے منہ میں پیدا ہوتے ہی سونے کا چمچ ہوتا ہے۔ جبکہ بہت سوں کو گھٹی بھی نصیب نہیں ھوتی۔
کچھ کے والدین انتہائی پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔ جبکہ کچھ کے والدین مختلف وجوہات
کی بناء پر ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے بچوں پر توجہ نہیں دے سکتے۔
مختلف
خانگی و معاشرتی ماحول و حالات کی بناء پر
مختلف لوگوں کی زندگی میں آنے والے سنگِ
میل و مشکلات مختلف ھوتی ہیں۔
لوگوں سے ملاقات کے
دوران میری ذہنی توجہ کا بڑا محور ان وجوہات کی تلاش ھوتی ہے، جن کی وجہ سے
وہ موجودہ نفسیاتی و معاشی و مالی حالات تک پہنچے۔ان کو کیا سہولتیں حاصل تھیں؟ کن چیلنجز کا سامنا تھا؟۔ اپنی زندگی کے سفر میں انہوں نے
کیا صحیح کیا اور کیا غلطیاں کیں؟ اور کس طرح سے مختلف کامیابیاں و ناکامیاں حاصل کیں؟۔ کس طرح سے مختلف قسم کی
مشکلات و حالات سے نپٹا ہوگا؟۔