17 اپریل، 2014

المیہ

ورکشاپ میں گاڑی دے کر دفتر آنے کے لیے میٹرو پر چڑھا۔
میرے روبرو سامنے کی سیٹ پر ایک خاتون کتاب پڑھ رہی تھیں۔  
عنوان تھا ۔۔
"اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کس طرح شروع کی جائے؟"۔
ایک گھنٹے کے سفر کے  بعد ۔ ۔ ۔  
 ہم دونوں ایک دوسرے سے بات کیے بغیر آخری سٹیشن پر اُتر گئے۔

3 اپریل، 2014

مضامین ہائے غلط

میرا بلاگ کافی عرصہ سے خاموش ہے۔
لیکن  وجہ یہ کہ کچھ عرصہ سے دماغ میں لکھنے کے لیے جو بھی خیال اترتے ہیں، وہ عموماً  اسلامی بھائیوں  کے اندرونی معاملات سے متعلق ھوتے ہیں۔
کئی دفعہ لکھے۔ 
لیکن پھر یہ سوچ کر ہر دفعہ حذف کردیے کہ کیا فائدہ ایسے دماغی فتور کا، جس  کی وجہ سے  جان سے پیارے ، ہر آنکھ کے تارے، میرے ہر معاملے میں دخیل ، مگر کافی زود رنج اسلامی بھائی خفا ھو جائیں۔
بری بات کرنے سے بہتر ہے کہ خاموش رہا جائے۔
پاکستان زندہ باد۔
صرف پاکستان زندہ باد۔

وضاحت: اسلامی بھائی کو برادر اسلامی پڑھا جائے۔