کئی سال پہلے کسی ٹی وی شو میں ایک عجیب منظر دیکھا، جو دماغ پر پتہ نہیں کیوں نقش ہو گیا۔
ایک صاحب ایک چھوٹی سی پیالی سے پیسٹ نما چیز کو ایک اسٹرا کے ذریعے ناک میں کھینچ رہے
تھے۔ برا حال تھا ۔ بار بار الٹیاں کر کے بھی باز نہیں آئے کہ آخر چیلنج جو جیتنا
تھا۔
تھوڑا غور سے سنا تو معلوم ھوا کہ یہ پیسٹ"وسابی
" نام کی کوئی چیز ہے، جو جاپان میں
کچھ خاص قسم کی مولی کی چٹنی کر کے تیار ہوتی ہے۔مولی آخر کتنی کڑوی ہو سکتی ہے؟؟ یہ کیا چیز تھی کہ اتنی تھوڑی سی مقدار میں
بھی حضور کے چھکے چھڑا دیے؟؟۔
تقریباً دو سال پہلے جاپانی فوڈ کے ایک سٹال پر ایک چھوٹی
سی ڈبی میں بند وسابی سے بالمشافہ ملاقات ھوئی ۔ سبز رنگ کا گاڑھا سا پیسٹ۔ بس
اتنا کہ شائد اپنی طرف کے جوان روٹی کی
آدھی بُرکی میں ہی نگل جائیں۔
چونکہ وہ شو والا منظر دماغ میں ہونے کی وجہ سے تجسس تھا، اس لیے ٹرائی
کرنے کے لیے وسابی خرید لی۔
گھر جا کر بڑے اھتمام سے میز پر ڈبی کو رکھا اور کرسی پر
بیٹھ کر ڈبی کو گھورنے لگ گیا۔ پھر ہمت کر
کے ڈبی کو کھولا اور سارا پیسٹ (جو کہ
ایک یا دو چمچ بھر تھا) سانس روک کر منہ
میں رکھ لیا۔
۔
۔ ۔
۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔
کچھ بھی نہیں
ھوا!!!
ایک عجیب بے ذائقہ سی
پیسٹ۔
خیال آیا کہ خوامخواہ ہی اتنے پیسے برباد کیے اس چیز پر ۔ ۔
۔ ابھی دماغ یہیں تک ہی پہنچا تھا کہ وسابی سے اٹھنے والی ایک بدروحانہ سی گیس حلق سے ھوتی ھوئی میرے ناک کی چھت تک اس طرح جا پہنچی کہ لگا کسی نے اچانک ہتھوڑا
دے مارا ۔ شائد لہسن ڈال رکھا ھے ؟۔ اچانک غیر اضطراری طور پر سر نے جھٹکا کھایا۔ اور پھر کھاتا ہی رہا کہ شائد اس طرح ناک میں
بھر جانے والی زھریلی بُو سے چھٹکارا ملے۔
۔
۔ ۔
موقع ملے تو ایک دفعہ ضرور ٹرائی کریں۔
ہاہاہاہااہاہا
جواب دیںحذف کریںویسے وسابی مولی سے تیار نہیں ہوتی۔
یہ ایک "ادرک " کی ہی قسم ہے۔
بد بو تو نہیں ہوتی اگر آپ نے چٹکی بھر سیدھی زبان پر رکھی تو ناک سے چڑھتی ہو ئی دماغ کو کھنگالتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
زیادہ تر سو شی جاپانی کچی مچھلی اورابلے ہوئے چاولوں کے درمیان "ملی"جاتی ہے۔سوشی سرکہ لگی کچی مچھلی اور ابلے چاولوں کی ٹِکی ہوتی ہے
تو گویا آپ سائنسدان ہیں ۔ اور شاید تعلق سیالکوٹ یا گرد و نواح سے ہے ۔ اگر یہ درست ہے تو بتایئے کہ کیسے پہچانا ہے ؟
جواب دیںحذف کریںمیرے لئے تو آپ کا بتایا ہوا تجربہ ہی کافی ہے .مجهے خود کو نہیں آزمانا.ہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریں