8 جولائی، 2013

پھُدو

یار بات سُن۔
زندگی میں وہی لوگ خوش قسمت ہوتے ھیں جو موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ 
اور موقعے سے فائدہ  وہی اٹھا سکتا ہے جو پوری تیاری کے ساتھ چوکس ہو کر اُس کا انتظار کر رہا ھو۔
 چلو ایک بات سناتا ہوں۔
 میرے ایک جاننے والے صاحب  ھیں۔
میں نے ان کے چہرے پر پچھلے دس بارہ سال میں کبھی بھی مایوسی نہیں دیکھی۔ہمیشہ اِن کو خوش و خرم اور مسکراتے ہی دیکھا ہے۔ اللہ اُن کی خوشیوں اور مسکراہٹ کو ہمیشہ قائم رکھے۔
انہوں نے ڈگری مکمل کی تو مذہبی خیالات کے زیر اثر سود کا لین دین  لکھنے کی  بجائے پڑھانے کا سوچا۔
 کچھ عرصہ اِدھر اُدھر چھوٹے موٹے کالجوں میں  پڑھایا۔کچھ تجربہ ہوا تو لمز (LUMS) لاہور میں اپلائی کیا۔ایک آدھ لیکچر مل گیا۔اور پھر آہستہ آہستہ  فل ٹائم فیکلٹی کا حصہ بن گئے۔
چار پانچ سال پہلے جب میں دوبئی آیا تو غالباً اُسی زمانے میں یہ صاحب عمرہ کرنے گئے۔
وہاں اپنے سابق  کلاس فیلوز اور کولیگز  سے ملاقاتیں کیں۔اُن کے توسط سے وہاں کی کچھ کمپنیوں میں جاب کے لیے اپلائی کر دیا۔ایک بڑی کمپنی میں ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ میں جگہ خالی تھی۔ یہ کمپنی دوسری بڑی کمپنیوں میں جا کر ٹریننگ دیتی تھی۔پڑھانے کا تجربہ تھا، اسی وجہ سے سارا ٹیکنیکل علم ازبر یاد تھا۔  اس لیے فوراً انٹرویو میں پاس ہو گئے اور اُن کے ساتھ کام شروع کردیا۔
ٹرینر  ہونے کی وجہ سے  عربی سٹوڈنٹس کے ساتھ سلام دعا اور  تعلقات بن گئے۔ان میں سے ایک سٹوڈنٹ جو آرامکو  (سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی)  میں اعلٰی عہدے پر  کام کرتا تھا، اُس نے اِن کو آرامکو میں ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ جائن کرنے کی دعوت دی۔سو جائن کرلیا۔
 اِس سارے سفر میں بہت سے لوگوں کے برعکس یہ کہیں بھی سستانے کے لیے نہیں بیٹھے۔ بلکہ اپ ڈیٹ رہنے کے لیے یہ ساتھ ساتھ پڑھائی  بھی  کرتے رہے اور لوگوں سے بھی ملتے جلتے رہے۔
ابھی پچھلے مہینے ان کا ہانگ کانگ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ ہو گیا۔ یہ یونیورسٹی دنیا کی دس بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔
کمپنی کو پتہ لگا تو اُس نے سارا خرچہ سپانسر کردیا پی ایچ ڈی کی پڑھائی کا۔

مطلب کہنے کا کہ زندگی میں لاٹری یا پھُدو نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ آدمی کے چھوٹے چھوٹے قدم اُس کو کہیں نہ کہیں لے جاتے ھیں۔ شرط یہ کہ آدمی پھُدو لگنے کا انتظار کیے بغیر قدم اُٹھاتا رہے۔

بے غیرت، میں کوئی جوید چودھری ہوں جو تجھے جھوٹے قصّے سُنا رہا  ہوں؟؟؟

9 تبصرے:

  1. زندگی میں لاٹری یا پھُدو نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ آدمی کے چھوٹے چھوٹے قدم اُس کو کہیں نہ کہیں لے جاتے ھیں۔ شرط یہ کہ آدمی پھُدو لگنے کا انتظار کیے بغیر قدم اُٹھاتا رہے۔
    واہ ، بہت خوب؛ جو کچھ آپ نے سادگی سے کہہ دیا ہے وہ کچھ مس زریں میک اپ کر کے بھی نا کہہ پائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. haan baat to sach hey magar baat hey ruswaai ki..
    q k nai m.saleem ikmtc.

    جواب دیںحذف کریں
  3. واہ بڑی سادگی کے ساتھ پُھدو کی تشریح کر ڈالی۔۔۔۔۔۔زبردست۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بات تو خوب سنائی ہے۔ اب اس پر عمل کیسے کیا جائے یہ بھی سمجا دو ناں پیارے لالا

    جواب دیںحذف کریں
  5. لفظ پھدو کا اگر سلیس اردو میں ترجمہ کریں تو کیا مطلب نکلے گا؟

    جواب دیںحذف کریں