کیا حسیات دھوکہ دے سکتی ھیں؟
ایسا ھو سکتا ھے کہ آپ کسی
ایسی چیز کو محسوس کریں جو حقیقتاً موجود نہ ھو؟
کل بُک شاپ میں بیٹھا ونڈو شاپنگ کر رہا تھا۔
کہ اچانک ایک کتاب پر نظر پڑی۔
ڈائری آف اے نوز۔
نام دلچسپ تھا۔
اسی لیے کتاب اٹھا لی۔
یہ کتاب کھولتے ہی ایک لمحے کے لیے ایسا
لگا کہ ۔ ۔ ۔
جیسے ناک سے تیغ د' ارمس نامی پرفیوم کی تیز
خوشبو ٹکرائی ھو
تیغ د'ارمیس
کی خوشبو کو میں بہت اچھی طرح پہچانتا ہوں۔
جب اس کو کہیں پہلی بار مفتے میں ٹیسٹ کیا تو یہ بہت ہی الگ سی خوشبو لگی۔
اُس کے بعد میری اِس خوشبو سے ملاقات کہیں
نہ کہیں ہوتی ہی رہی ۔
کبھی کسی مہکتے ہوئے عربی کولیگ کے ذریعے۔
کبھی قریب سے گزرتے کسی شخص سے ذریعے۔
کبھی ونڈو شاپنگ کے دوران پرفیومز ٹرائی
کرتے وقت۔
یہ
من کو اتنی بھائی کہ جی کڑا کر کے آخر خرید ہی لی۔
اس کی خوشبو کو تصور کرنے کے لیے اپنے ذہن
میں اِن تین چیزوں کی خوشبو لائیں۔
جلا ھوا مالٹا۔
(جلا ھوا، نہ کہ گلا سڑا ھوا)
بارش کے بعد زمین سے اٹھتی خوشبو۔
خس۔
یہ اتنی عجیب اور خوشگوار سی خوشبو ھے کہ
اس کو یاد رکھنا کافی آسان ہے۔
اسی لیے کتاب کو اٹھاتے ہی تیغ
د' ارمس کی خوشبو ناک سے ٹکرائی۔
تو دماغ کو یکدم جھٹکا لگا۔
کافی حیرانی ھوئی۔
اردگرد دیکھا۔
لیکن بک شاپ کے اِس کونے میں میرے علاوہ
کوئی بھی نہیں تھا۔
پھر سوچا کہ شائد پرفیومز سے متعلق کتاب ھے
تو اسی لیے کتاب کو بھی پرفیومڈ کردیا ھے پبلشروں نے!۔
کنفرم کرنے کے لیے کتاب ناک کے قریب لا کر
سونگھی ۔
کتاب اور سیاہی وغیرہ سے جیسی خوشبو آ سکتی
ھے، اُسی طرح کی خوشبو آرہی تھی ۔
بہت عجیب سا لگا ۔
مجھے یقینی طور پر ، چاہے چند لمحے کے لیے
ہی سہی، خوشبو تو آئی تھی۔
کہیں یہ کوئی جنوں بھوتوں والا کیس تو
نہیں؟؟
پھر مصنف کا نام پڑھا۔
جاں کلاڈ ایلینا۔ ۔ ۔
جب پہلے پہل یہ خوشبو سونگھی تھی۔
تو یہ اتنا زبردست فن پارہ لگا۔ کہ میں نے اس کے بارے انٹرنیٹ چھاننا شروع کر دیا۔
تحقیق کرتے کرتے پتہ چلا کہ یہ خوشبو جاں کلاڈ ایلینا نے تخلیق کی ہے۔
پھر اتفاقاً ٹی وی کے کسی پروگرام پر ان صاحب کا انٹرویو دیکھا۔
پھر کسی ڈاکیومینٹری میں ان کا خوشبو تخلیق کرنے کا طریقہ دیکھا۔
دوسرے پرفیومرز کے برخلاف، یہ صاحب ایک درویش کی طرح شہر سے دور ایک جنگل میں رہتے ھیں۔
یہ ڈیڈلائن پر پرفیوم نہیں بناتے۔
جب کسی چیز کسی آئیڈیا سے انسپائر ھوتے ھیں، تو مہینوں سوچ سوچ کر آخر ایک خوشبو تخلیق کرتے ھیں۔
اسی لیے ان کو فلاسفر پرفیومر کہا جاتا ہے۔
جب آپ کسی چیز کے بارے بہت تحقیق کریں، تو لاشعوری طور پر وہ آپ کے دماغ کا ایک مستقل حصہ، ایک یاد، ایک کونیکشن بن جاتی ہے۔
پھر دماغ اُس شے سے متعلق ہر چیز کو اس طرح کونیکٹ کرتا جاتا ہے۔
کہ جیسے کوئی موتیوں کی لڑی ہو۔
شائد اسی لیے
جب میں نے کتاب اٹھائی تو لاشعوری طور پر اِن صاحب کا نام پڑھ
لیا ھوگا۔
تبھی میرے دماغ نے فوراً اُسی
خوشبو کا احساس پیدا کردیا۔
جس کو میرے
دماغ نے ان کے نام سے سٹور کیا ہوا تھا۔
دماغ بھی کیسے کیسے ڈرامے کرتا ھے۔!
ایک یاد دہانی :-
یہ خوشبو دوسرے پرفیومز کی نسبت مہنگی ھے۔
لیکن بہت دیر رہتی ہے۔
اس کے دو مختلف ورژن ھیں۔
ایک اوڈی ٹوالیٹ اور دوسرا او ڈی پرفیوم۔
اوڈی ٹوالیٹ کی خوشبو میں خس نمایاں ھیں۔
خس کی وجہ سے یہ کافی روشن روشن سی اور ابتداء میں خشک خوشبو ہے۔
جبکہ اوڈی پرفیوم میں زمین کی خوشبو غالب ھے۔
اسی لیے یہ دھیمی دھیمی سی ہے۔
اوڈی ٹوالیٹ کی کیمیکل کمپوزیشن 2010 میں تبدیل کی
گئی ہے۔
جس کی وجہ سے اوڈی ٹوالیٹ اور اوڈی پرفیوم کی خوشبو میں اب زیادہ فرق
نہیں رہ گیا۔
یعنی کہ دونوں ہی دھیمی دھیمی ھیں۔
ایک اور چیز۔
فرنچ میں تیغ (Terre) کا لفظ زمین (Earth) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ایک اور چیز۔
فرنچ میں تیغ (Terre) کا لفظ زمین (Earth) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
قیمت بھی لکھ دیتے تو اچھا تھا
جواب دیںحذف کریں:)
جتنے میں دوسرے پرفیومز کا 100 ایم ایل آتا ھے، اتنے میں اس کی 50 ایم ایل کی بوتل ملے گی۔
حذف کریںاماراتی درہم میں قیمت غالباً 175 سے 300 کے درمیان ھوگی۔ (50 ایم ایل کے لیے)۔
وہ تو خوشبو ہے ہوائوں میں بکھر جائے گا۔
جواب دیںحذف کریںرنگ، ہوا خوشبو تیرے نام
اچھی خوشبو کا اچھا تعارف۔ اللہ آپ کو بھی خوشبودار رکھے ہمیشہ ۔ سلامت رہئے
yar i want to steal your tagline مصنّف کا اپنی ھی رائے سے متّفق ھونا ضروری نہیں۔ cuz that describes me exactly,but i have seen that c mark so thought should ask you before i actually copy it :)
جواب دیںحذف کریںmien nay angrezi mien iss liye likha hay k urdu mein apna mauqaf biyan nai kr sakta tha, sharmindigi ky sath, mazrat qabool karin ore ijazat dien k mien app ki tagline apny name ky sath likh lun twitter ore facebook par :D
نو پرابلم جی۔ آپ کو وظیفہ پڑھنے کی اجازت ھے۔
حذف کریںشکریہ جناب
جواب دیںحذف کریں