28 جولائی، 2013

کچھ اقوال غیر زرّیں


آج فیس بک سے اپنا  ڈیٹا ڈاون لوڈ کیا تو دل میں آیا کہ ماضی کے چیٹ میسیجز کو ہی کنگھالا جائے۔

عموماً میں جب بھی اپنی کوئی بہت پرانی چیٹس پڑھتا ہوں تو سمجھ نہیں آتا کہ اُس وقت  یہ سب کچھ کس دماغی حالت میں  لکھا۔ بعض اوقات تو یقین ہی نہیں ہو پاتا کہ یہ سب کچھ میں لکھ سکتا ہوں۔ اس لیے کافی لطف بھی آتا ہے، اور بعض اوقات افسوس بھی ھوتا ھے یہ پرانی باتیں پڑھ کر۔ سو ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے ایک دوست  کے ساتھ بات چیت  سے کچھ الٹا سیدھا شغل میلہ ذیل میں شئیر ھے کہ سند رہے، اور مستقبل میں سہانی یادوں کے کام آئے:-



بے نظیر کے مرنے کے بعد زرداری کمزور ہوگیا ھے۔ کمزور کی مدد کرنی چاھیئے۔؎


خدا کی قسم۔ یہ سارے حرامی زرداری کے کیے ہوئے گیس معاہدے کی کمائی کھائیں گے۔
لیکن زرداری نے اپنی بھین کا رشتہ آخری مہینے میں ہی کیوں کیا ھے؟؟
عمر زیادہ ہو گئی تھی بچی کی۔ رشتہ لیٹ آیا۔


کل تیری مایوس  بکواس سنتے سنتے مجھ پر بھی شام تک  مایوسی چھانے لگی۔ شائد اسی لیے انگریز کہتے ھیں کہ اچھی کمپنی رکھو اور اچھی کمپنی میں کام کرو۔ ایس ہولز کی صحبت آپ کو بھی ایس ہول بنا دیتی ھے۔

  
 تجھے پتہ ھے  کہ باجوے نے کیا تماشا کیا پچھلے اتوار سلاماباد کے ایک شاپنگ مال میں؟
کیا کیا؟
کالج کے منڈے کڑیوں کے گروپ کے ساتھ مل کر اچانک مال کے کھلے ایریا میں پانچ دس منٹ تک ڈانس کیا اور پھر سارے اچانک اِدھر اُدھر تتر بتر ھو گئے۔
یار یہ باجوہ کب سے ممّی ڈیڈی ہو گیا؟
ممّی ڈیڈی حرکتیں کرنے کے لیے ڈیفنس میں جَمنا ضروری نہیں۔ بندہ ملتان کے محلّہ قدیر آباد کے نکڑ پر جَم کر بھی جو چاہے بن سکتا ھے، جو چاہے کر سکتا ھے۔ 


دنیا میں نام اور پیسہ بنانے کے لیے انتہائی بے رحمی اور بے شرمی سے اپنی پبلسٹی کرنی پڑتی ھے۔


شیخ جی۔ الیکشن لڑ رہے ھیں اِس دفعہ؟
آہو۔ بُڈھی  دے نال۔!!
جانے دیں۔ بیوی سے بھلا کون جیت سکتا ہے۔


یار جِس چیز کو تُو نصیب کہتا ھے، وہ زور بازو اور سیلف ایڈورٹائزمنٹ ہوتی ہے۔ ہاتھ اور زبان دونوں ہلائے بغیر کسی کو رزق نہیں ملتا۔


مالی مشکلات اکثر ازدواجی مشکلات میں بدل جاتی ھیں۔


اپنی زندگی کے تالاب میں صرف آپ خود ہی مُوت کر گند گھول سکتے ھیں۔


کب آؤ گے؟
پتہ نہیں ۔ کب آؤں گا۔ اب تو بیگم اجازت ہی نہیں دیتی بے غیرت دوستوں کو ملنے کی۔
پر یار۔ ملک بھی ملتان آیا ہوا ہے۔ وہ تو  "بے غیرت دوستوں" سے مل سکتا ہے۔ اُس کے اوپر پابندی نہیں ہے؟؟

یا شیخ۔ وہ ابھی محبت میں "گرفتار" نہیں ہوا۔ دو بچے ہون دے ذرا۔ پھر سارا دن یا تو منجی کے پاوے سے لگا رہے گا۔ یا پھر دونوں "شاپر" پھڑ کر ہی گھر سے باہر نکل سکے گا۔

3 تبصرے:

  1. بہت اعلیٰ۔۔۔ دوستوں کے ساتھ ایسی گپیں مارنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔۔۔ اور یہ دوست ہی سالے ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایسی زبان میں فحش مگر صاف ستھری باتیں کی جا سکتی ہیں۔۔۔

    جیتے رہیں۔۔۔ دودھو نہائیں۔۔۔ اور پتا نہیں کیا کیا پھلیں۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. دودھو نہائیں؟ میرا خیال ھے کہ یہ تو خواتیں کے لیے دعا ھوتی ھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. اس لئیے غالبا" کہتے ہں کہ پرانے دوستوں کو چھوڑنا نہیں چاہیے کیوں کے وہ بےغیرت سارے راز جانتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں