شام آٹھ بجے جب مُرشد میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تو بے لگام علمی پیاس کے سبب میں نے دروازے پر ہی ان سے وہ سوالات پوچھنے شروع کردیے جنہوں نے مجھے صدیوں سے مخمصے میں ڈالا ہوا تھا۔
میرے سوالات پر مرشد کی آنکھیں بالکل اسی طرح پتھرا سی گئیں، جیسے نالائق شاگرد کے بیوقوفانہ سوال سن کر مہذب استاد کی نگاہیں جواب دینے سے قبل خلاء میں نامعلوم نقطہ پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔
اسی کیفیت میں کچھ دیر مجھے گھورتے رہے ۔
آہستہ آہستہ ان کے چہرے پر ایک عجب سی تذبذب کی لہر ابھرنے لگی۔
میں بولا ۔ مرشد خاموش کیوں ہیں۔ یہ سوالات مسلسل میری جان کھا رہے ہیں۔ خدارا جواب دیں۔ کہیں میں پاگل ہی نہ ہوجاؤں۔
مرشد نے بہت ہی صبر سے مجھے دیکھا اور پھر تتلاتے ہوئے فلپائنی لہجے میں بولے۔
سر۔ میں یہ پیزا ڈلیور کرنے آیا ہوں۔
میں نے پیزا کا باکس لے کرکہا کہ پہلے کیوں نہیں بتایا۔ ایویں میرا ایک گھنٹہ ضائع کیا۔
اللہ اللہ ۔
اس بظاہر چھوٹے سے واقعے نے میری زندگی کو اتنا بڑا سبق عطا کیا کہ میری زندگی بدل گئی۔
میں نے یہ سیکھا کہ جب تک آپ اپنی رائے، سوچ، تجربات کو دوسروں کے ساتھ پراثر طریقے سے شئیر کرنا نہیں سیکھیں گے، اس وقت تک آپ پیزے ہی ڈلیور کرتے رہیں گے۔ اس لیے، ہر شخص کو اپنی ذات کے خول سے باہر نکلنا چاھئیے اور بغیر کسی ڈر خوف کے لوگوں کے سامنے ، اپنا علم اور رائے ظاہر کرنی چاھیئے۔
" ہرشخص کواپنی ذات کے خول سے باہر نکلنا چاھئیے اور بغیر کسی ڈر خوف کے لوگوں کے سامنے،اپنا علم اور رائے ظاہر کرنی چاھیئے"۔
جواب دیںحذف کریںبہت صحیح کہا ہے ۔۔ امید ہے آنے والے دنوں میں آپکی طرف سے ہمیں بہت کچھ پڑھنے کو ملے گا۔۔
واہ جی واہ ۔،کیا نکتے کی بات کی ہے حضور، ہمارے مرشد آپ ہیں
جواب دیںحذف کریںیہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںبلکل۔۔۔ یہ بات میں بھی اب آ کر سمجھا اور خوب اپنا آپ شئر کرنا شروع کیا تاکہ اندر ہر چیز گلتی سڑتی نا رہے، کم از کم اندر سے تو نکلے۔۔۔ شکریہ
جواب دیںحذف کریں