پاک
وطن کے لوگ اپنے پیسے کسی کو ادھار دیتے اکثر یہ نہیں سوچتے کہ یہ واپس کیسے
آئیں گے۔
ھم
لوگ من حیث القوم جذبات کے دھارے میں بہتے رھتے ھیں۔ کوئی بھی چلتا پھرتا شخص سچی
چھوٹی جذبات بھری کہانی سنا دے، ھم فوراً اپنا کلیجہ اور اپنے بچوں کے منہ کا
نوالہ نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھ دیتے ھیں۔اور امید کرتے ھیں کہ جب ھم کو مال کی
ضرورت ھوگی تو دوسرا آدمی بھی اسی بے وقوفی اور جذباتی پن کا اظہار کرے گا۔
لوگوں میں رنجشوں اور خونی جھگڑوں کی بنیادی وجہ اندھے اعتقاد پر دوسروں کو
پیسے دے دینا ھے۔یہ تو خیر ایک عام چلتے پھرتے آدمی کی بات تھی کہ وہ کیسے
لوگوں کے جذبات سے کھیل کر اپنی باری آنے پر جذباتی ھونے سے انکار کر کے اپنا فون
نمبر اور مکان بدل لیتا ھے۔
ان
کے مقابلے زیادہ ذھین لوگوں کا طریقہ کار ذرا مختلف ھوتا ھے۔ یہ لوگ بھی
عوام کے جذبات کو ابھارتے ھیں، لیکن ذرا مختلف طریقے سے۔یہ لوگوں کو خوشنما اور
شاندار مستقبل کے خواب دکھاتے ھیں۔ بے چارے بے وقوف لوگوں کو اچھی طرح علم ھوتا ھے
کہ ان سارے خوابوں کا حقیقت میں تبدیل ھونے کا ایک ارب میں سے ایک
چانس ھے۔ لیکن عوام الناس اس معاملے میں عقل استعمال کرنے کی بجائے دل کی سُن کر
فرماتے ھیں کہ چلو ایک ارب میں سے ایک ہی سہی ۔ لیکن آخر چانس تو ھے نا۔ کیا پتا
انعام لگ ہی جائے۔۔۔!!!
ذرا
اپنے اردگرد پائی جانے والی ان چیزوں پرغور
کریں:
دس
دن میں ایف ایس سی سپلیمنٹری کی تیاری۔ (جو کہ حضور پورا سال لگا کر بھی نہ
کر سکے)
بی
اے انگلش میں پاس ھونے کی شرطیہ گارنٹی۔ (کیوں ؟ امتحان کوئی اور دے گا؟)
سیل
سیل سیل۔ لاکھوں کا مال، کوڑیوں کے مول۔ (مفت بانٹ دے۔ ثواب ملے گا)
تین
دن میں محبوب آپ کے قدموں میں ( الو کے خون اور چمگادڑ کے پاخانے کو
مکس کر کے پینا ھوگا۔ ! محبوب ابھی تک نہیں مانا؟ آپ کو عمل جس
طرح بتایا تھا اس طرح نہیں کیا)
مائکرو
چپ فوڈ فارمولا۔ 7 دن میں موٹاپا ختم۔ (روزانہ ناشتے میں ھماری دی ھوئی پڑی پانی
گھول کر پینی ھے۔ دوپہر کو بہت تھوڑا سا سلاد اور ھمارا دیا گیا ڈائٹ جوس۔ رات کو
مرغی کی ایک چھوٹی سی بوٹی۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں کھانا)
خوشخبری
۔ دبلے پتلے حضرات کے لیے۔ (یہ دوائی صبح دوپہر شام آدھ کلو گوشت اور چاولوں
کی دو پلیٹوں کے ساتھ کھانی ھے)
حمزہ
لورز یوتھ کی تقریب حلف برداری۔ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے
گی۔(حمزہ بھائی ۔ دفتر کے خرچ کے لیے ڈونیشن چاھئیے ذرا)
کینیڈا
جا کر اپنے بچوں کا مستقبل روشن کریں۔ مفت تعلیم و علاج۔ (ھو سکے تو خود
ٹیکسی چلا کر کچھ سال تنگی ترشی سے گزارا کریں۔ تھوڑا سیٹ ھونے پر امیگریشن
کا دفتر کھول لیں پاکستان میں۔ زیادہ سیٹ ھونے پر پاکستان میں جلسے کے لیے پہنچ
جائیں۔)
دوستی
کے لیے بے شمار لڑکے لڑکیوں کے گارنٹی شدہ موبائل نمبر۔ ابھی کال کریں۔
ہم
لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ (اس دفعہ کوئی ڈیڈ لائن نہیں دوں گا۔)
صرف
ایک خوراک۔ شوگر سے تین دن میں مکمل چھٹکارا۔(سائنس دان اور ڈاکٹر
اُلو کے پٹھے ھیں۔)
صرف
تین سال میں گھر ، گاڑی اور دنیا کی تمام آسائشوں کے مالک بنیں۔ اے سی سی اے
میں داخلے جاری ھیں۔(اب نوکری بھی ہم ڈھونڈ کے دیں بے غیرت آدمی؟ اوہ
بیڈ لک یار۔فنانشل کرائسس کی وجہ سے جاب مارکیٹ ڈاون ھو گئی ھے۔! )
گھر
بیٹھے فاریکس کا کام کر کے لاکھوں کمائیں ۔ (ھم بھاگ گئے تو بھی گھر بیٹھے رھنا!)
الیکشن
میں عوام نے موقع دیا تو مایوس نہیں کریں گے۔ ( پچھلی دفعہ اور پچھلی سے پچھلی
دفعہ اور اس سے بھی پچھلی دفعہ جو موقع دیا تھا ، اس کا کیا کریں؟؟؟؟)
فوری
ضرورت برائے دبئی ۔ ایک ھفتے میں ویزا ، پندرہ مارچ کو ڈیوٹی جائن
کرنی ھے۔ (پانچ لاکھ خرچہ)
شرطیہ
رنگ گورا۔ (تیزاب مارکہ کریم)
گنجے
سر پر بال ہی بال۔ (دو سو پینتالیس دن تک بلا ناغہ تہجد کے وقت آم کی گٹھلی اور
زیڈال ھئر آئل سے سر کی مالش کرنے کے بعد ۔۔۔ ۔)
کسی
بھی فراڈ کو جلدی پہچاننے کا سب سے بڑا ذریعہ اس میں دکھائے گئے خواب کا حقیقت سے
تقابلی تجزیہ ھے۔ اگر لگتا ھے کہ دکھایا /بتایا گیا خواب غیر جذباتی تجزیہ کے
بعدمصنوعی لگتا ھے یا سمجھ میں نہیں آتا، تو اکثر اوقات وہ مصنوعی ھی ھوتا ھے۔
یعنی اپنے دماغ پر اعتبار کرنا چاھئیے۔
انگلش
میں اس قسم کی چیز کے لیے Too Good to be True کا لفظ استعمال کیا جاتا ھے۔ یعنی اگر
کوئی موقع بہت ھی پرفیکٹ، زبردست اور سامنے کی چیز لگ رھا ھے تو اندر ضرور
کوئی لفڑا ھے استاد!! ۔ ذرا بچ کے!!
ہاہا ، جب تک انسان زندہ ہے سپنے دیکھنے بند نہیں کر سکتا اور یوں بار بار دسا جاتا ہے
جواب دیںحذف کریں